empty
 
 
10.08.2022 07:40 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ برائے 10 اکتوبر (صُبح کی تجارتوں) کا تجزیہ - امریکی انفالیشن کی رپورٹ سے قبل پاؤںڈ تجارتی رینج میں ہی موجود ہے

آج صبح اپنی پیشن گوئی میں، میں نے آپ کی توجہ 1.2102 کی سطح کی طرف مبذول کراوئی تھی اور اس سے مارکیٹ میں داخل ہونے کی سفارش کی تھی۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالیں اور صورتحال کا تجزیہ کریں۔ صبح کے وقت پئیر میں اضافہ کے نتیجے میں، 1.2102 کے قریب متعدد مصنوعی بریک آؤٹس نے پاؤنڈ کے لیے سیل کے اشارے بنائے تھے لیکن جیسا کہ آپ چارٹ پر دیکھ سکتے ہیں، کوئی بڑی منفی تجارت نہیں ہوئی تھی۔ یہ پئیر صرف 20 پِپس کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہا تھی۔ دن کے دوسرے نصف حصے میں، تکنیکی صورتحال قدرے بدل گئی ہے۔

This image is no longer relevant

جی بی پی / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں
بہت کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ مارکیٹ انتہائی متوقع امریکی افراط زر کے اعداد و شمار کو کس طرح ضم کرے گی۔ میری رائے میں، رپورٹ جو بھی ہو، اس سے جی بی پی خریداروں کے منصوبوں میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ یہاں تک کہ اگر امریکہ میں جولائی میں قیمتوں میں کچھ اضافہ ہوتا ہے، تب بھی جی بی پی / یو ایس ڈی پئیر میں قدرے کمی کا امکان ہے اور قیمت بہت جلد واپس ہو سکتی ہے۔ 1.2068 کے قریب مصنوعی بریک آؤٹ جولائی کی بُلش صورتحال کے تسلسل کے طور پر پاؤنڈ خریدنے کے لیے ایک بہترین اشارہ دے سکتا ہے۔ اگر ہم مہنگائی کو کم ہوتے دیکھتے ہیں تو امریکی ڈالر کو سیف ہیون ایسٹ کے طور پر خریدنے کی مزید کوئی وجہ نہیں ہوگی۔

یہ کہ 1.2116 پر ریزسٹنس کا ٹوٹ جانا اور نیچے سے اوپر کی جانب کا واپس ٹیسٹ 1.2165 تک راہ کو کھول سکتا ہے۔ اگلا ہدف 1.2211 کی بُلند ترین سطح پر واقع ہے، جہاں تاجر منافع کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر جی بی پی / یو ایس ڈی پئیر گرتا ہے اور بُلز 1.2068 پر کمزور سرگرمی دکھاتے ہیں، تو پاؤنڈ پر دباؤ کافی بڑھ سکتا ہے، جو اگست کے اوائل سے مشاہدہ کیے جانے والے بئیرش منظر نامہ کو جاری رکھنے کے لیے پئیر میں ایک اور بڑی کمی کے خطرے کی وجہ سے بُلز کو منافع لینے پر مجبور کرتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو بہتر ہو گا کہ پئیر کے 1.2037 تک پہنچنے تک لانگ پوزیشنز کی شروعات کو ملتوی کر دیا جائے، جہاں میں مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد پاؤنڈ خریدنے کی سفارش کروں گا۔ جی بی پی / یو ایس ڈی میں 1.2005 یا 1.1964 کے قریب اس سے نیچے سے واپسی پر لمبی پوزیشنیں کھولنا ممکن ہے، جس سے 30-35 پپس کی یومیہ تصحیح کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

جی بی پی / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں
خبروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بئیرش فروخت کنندگان کے حملوں کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں۔ ایف ای ڈی نے خبردار کیا کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی ایک اور صورتحال میں معیشت کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لئے بہترین صورتحال امریکہ میں افراط زر کی نئی بلندی اور 1.2116 کے قریب ایک مصنوعی بریک آؤٹ ہے، جو ممکنہ طور پر پاؤنڈ پر دباؤ ڈالے گا اور اسے 1.2068 پر سپورٹ پر کھینچ لے گا۔ بئیرز کو اس سطح سے نیچے بندش کرنے کی ضرورت ہے کہ اگر وہ پاؤنڈ پر دباؤ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ایک بریک آؤٹ اور 1.2068 کا نیچے سے اوپر کی جانب کا ٹیسٹ 1.2037 پر ہدف کے ساتھ مختصر پوزیشنوں میں ایک انٹری پوائنٹ بنا سکتا ہے۔

اگلا ہدف 1.2005 کے علاقے میں واقع ہے، جہاں تاجر منافع لے سکتے ہیں۔ اگر جی بی پی / یو ایس ڈی پئیر میں اضافہ ہوتا ہے اور بئیرز 1.2116 پر سرگرمی میں کمی کو ظاہر کرتے ہے، تو بُلز کو موقع ملے گا کہ وہ صورتحال کو اپنے حق میں بدلیں اور ایک نیا صعودی تصحیحی چینل بنائیں۔ اس صورت میں، میں پاؤنڈ بیچنے میں جلدی نہیں کروں گا۔ 1.2165 پر صرف ایک مصنوعی بریک آؤٹ مختصر پوزیشنوں میں ایک انٹری پوائنٹ بنا سکتا ہے کہ اگر پئیر میں نیچے کی جانب سے واپسی ہوتی ہے۔ اگر بئیرز اس سطح پر کوئی سرگرمی نہیں دکھاتے ہیں، تو قیمت 1.2211 کی بلند ترین سطح تک پہنچ سکتی ہے۔ 1.2211 سے شارٹ پوزیشنز واپسی کے اُچھال پر کھولی جا سکتی ہیں، جس سے 30-35 پِپس کی یومیہ تصحیح ممکن ہوسکتی ہے۔

This image is no longer relevant

یہ کہ 2 اگست کی سی او ٹی رپورٹ کے مطابق مختصر اور طویل دونوں پوزیشنوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم، مئوخر الذکر پوزیشنوں کی تعداد میں زیادہ نمایاں کمی ہوئی جس کے سبب منفی ڈیلٹا بنا ہے جو کہ برطانیہ کی موجودہ معاشی صورتحال اور بنک آف انگلینڈ کی جارحانہ پالیسی کے بارے میں ذیادہ تر تاجروں کی تشویش کی عکاسی کرتی ہے۔ پچھلے ہفتے، ریگولیٹر نے بینچ مارک کی شرح میں 0.5 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا۔ یہ پچھلے 27 سالوں میں سب سے زیادہ اضافہ تھا۔ یہ ظاہر ہے کہ مرکزی بینک ریکارڈ بلند افراط زر سے نمٹنے کے لیےاقتصادی ترقی کی رفتار کو متاثر کرنے کے لیے تیار ہے، جو تیزی سے گر رہی ہے۔ آفیشل پیشن گوئی کے مطابق، اس سال اکتوبر تک افراط زر 13.0 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
موجودہ حالات میں بھی، پاؤنڈ سٹرلنگ کے تاجروں کو امید نہیں چھوڑنی چاہیے کیونکہ کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں خاصی اوور سولڈ ہے۔ اگر مستقبل قریب میں، امریکی افراط زر کے اعداد و شمار سرمایہ کاروں کو حیران کر دیتے ہیں، تو پاؤنڈ/ڈالر کا پئیر دوبارہ اضافہ شروع کر سکتا ہے۔ سی او ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنوں کی تعداد 5,301 کی کمی سے 29,305 ہو گئی ہے، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنوں کی تعداد 2,882 کی کمی سے 85,714 تک کم ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے غیر تجارتی نیٹ پوزیشن کی منفی قدر میں اضافہ ہوا جو -53,990 سے -56,409 کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.2043 کے مقابلے میں 1.2180 تک بڑھ گئی۔


This image is no longer relevant


تکنیکی انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
پئیر 30 اور 50 پریڈ موونگ ایوریج کے قریب تجارت کر رہا ہے جو کہ مارکیٹ کے غیر یقینی ہونے کا اشارہ ہے
نوٹ : لکھاری کی جانب سے فی گھنٹہ ایچ 1 چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کے دورانیہ اور قیمتوں کا استعمال کیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ پر کلاسیکل موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
تنزلی کی صورت میں 1.2055 کے گرد زیریں حد سپورٹ کے طور پر کام کرے گی -

انڈیکیٹرز کی تفصیل
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے
- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
- بولینجر بینڈ (بولنجر بینڈ) مدت 20۔
- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی طرف سے کھولی گئی مختصر پوزیشنوں کی کل تعداد ہے۔
- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن غیر تجارتی تاجروں کے ذریعہ کھولی گئی مختصر اور طویل پوزیشنوں کی تعداد میں فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback