empty
 
 
11.08.2022 06:33 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ برائے 11 اگست (صُبح کی تجارتوں) کا تجزیہ پاؤنڈ میں خرید جاری ہے لیکن یہ بلند ترین سطح کو تازہ کرنے سے دور ہے

اپنی صبح کی پیشن گوئی میں، میں نے 1.2214 کی سطح پر توجہ دی اور مارکیٹ میں داخل ہونے کا فیصلہ کرنے کی سفارش کی تھی ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور معلوم کریں کہ وہاں کیا ہوا تھا۔ پئیر میں اضافہ کے نتیجے میں، دن کے پہلے نصف میں 1.2214 کا بریک ڈاؤن ہوا تھا، لیکن یہ اوپر سے نیچے تک واپس ٹیسٹ میں صرف یورپی دورانیہ کے وسط کے قریب ہوا تھا۔ ہمیں خرید کا سگنل ملا تھا، لیکن اس کے مزید نفاذ سے کئی سوالات اٹھتے ہیں۔ جبکہ تجارت اس سطح سے اوپر کی جائے گی، ہم مزید اضافہ کی توقع رکھتے ہیں۔ تکنیکی صورتحال پر دوپہر میں نظر ثانی کی گئی تھی.

This image is no longer relevant

جی بی پی / یو ایس ڈی پر لمبی پوزیشنیں کھولنے کے لیے، آپ کو ضرورت ہے

بہت کچھ امریکی کی پروڈیوسر پرائس انفالیشن کی رپورٹ کے ردعمل پر منحصر ہوگا۔ پاؤنڈ میں کمی کی صورت میں، میری رائے میں، 1.2200 کی سطح خاصی پُر اُمید ہے، جس کے بالکل نیچے موونگ ایوریج خریداروں کے حق میں ہے۔ وہاں ایک مضنوعی بریک آؤٹ بُلز کو اعتماد دے گا، اور کل دیکھی گئی بُلش ریلی کے تسلسل میں لمبی پوزیشنیں کھولنے کا اشارہ دے گا۔ اس صورت میں، ہدف دن کے پہلے نصف میں تشکیل پانے والی 1.2243 کی ایک نئی ریزسٹنس ہوگی۔ اس کا بریک ڈاؤن اور اوپر سے نیچے کا واپس ٹیسٹ اسے 1.2289 تک لے جائے گا، اور ایک مزید آگے گا ہدف 1.2347 کی تازہ ترین سطح ہوگی، جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز کرتا ہوں۔اگر جی بی پی / یو ایس ڈی میں تنزلی ہوتی ہے اور 1.2200 پر کوئی خریدار نہیں ہے، تو اس بات کا امکان نہیں ہے کہ ہم پاؤنڈ پر شدید دباؤ دیکھیں گے، لیکن اس سے 1.2165 کے ایریا میں تنزلی کی تصحیح میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اس سطح پر غلط بریک آؤٹ ایک بہترین خرید کا اشارہ دے گا اور ایک نئے سائیڈ چینل میں پئیر کو محدود کرے گا، جہاں طویل پوزیشنوں کا ایک اور ایکیومیلشن عمل میں آئے گی، جس کے بعد ماہانہ بلندیوں کا بریک آؤٹ ہوگا۔ آپ جی بی پی / یو ایس ڈی پر 1.2116 یا اس سے بھی نیچے 1.2068 کے قریب سے سے واپسی پر فوری طور پر لانگ پوزیشنیں کھول سکتے ہیں جس سے ایک ایک دن میں 30-35 پوائنٹس کی تصحیح عمل میں آسکتی ہے

جی بی پی / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے، آپ کو ضرورت ہے:

بئیرز ابھی زیادہ فعال نہیں ہیں، کیونکہ وہ ریاستہائے متحدہ میں پروڈیوسر پرائس انڈیکس کے اعداد و شمار کا انتظار کر رہے ہیں، جن کی ترقی میں کمی آ سکتی ہے، جس سے پئیر کو 1.2243 کے علاقے میں ایک اور اضافہ کا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ اس سطح کے تحفظ کے لیے، آپ کو اپنی پوری طاقت برؤے کار لانگ کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے آگے جانے سے خریداروں کو بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے نئی تائید ملے گی۔ مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے بہترین صورتحال 1.2243 کے علاقے میں ایک مصنوعی بریک آؤٹ ہو گا، جو دن کے پہلے نصف حصے میں بننے والے 1.2200 کے قریب ترین سپورٹ تک تنزلی کے لیے پاؤنڈ پر دباؤ واپس کر دے گا۔ جس سے بئیرز کو اس سطح سے نیچے کی یومیہ بندش کی ضرورت ہوگی اگر وہ مارکیٹ میں واپس آنے اور کل کے بُلش جنون کو روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ کہ 1.2200 کے نیچے سے ایک بریک آؤٹ اور واپس ٹیسٹ 1.2165 تک تنزلی کے ساتھ فروخت کے لیے ایک انٹری پوائنٹ دے گا، اور مزید آگے کا ہدف 1.2116 کا علاقہ ہوگا، جہاں میں منافع کو طے کرنے کی تجویز کرتا ہوں۔ جی بی پی / یو ایس ڈی میں اضافہ کی صورت میں اور 1.2243 پر بئیرز کی عدم موجودگی کی صورت میں، بُلز کو اضافہ جاری رکھنے اور ماہانہ بلندیوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا حقیقی موقع ملے گا۔ اس صورتحال میں، میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ فروخت کے لئے جلدی نہ کریں: صرف 1.2289 کے علاقے میں ایک مصنوعی بریک آؤٹ پئیر کے دوبارہ بحال ہونے کی توقع میں مختصر پوزیشنوں کو ایک انٹری پوائنٹ دے گا۔ سرگرمی کی غیر موجودگی میں، زیادہ سے زیادہ 1.2347 تک ایک اضافہ بھی ہو سکتا ہے، جہاں آپ واپسی کے لیے فوری طور پر مختصر پوزیشنیں کھول سکتے ہیں جس سے دن کے اندر 30-35 پوائنٹس تنزلی کی تصحیح کو شمار کیا جاسکتا ہے۔

This image is no longer relevant

یہ کہ 2 اگست کی سی او ٹی رپورٹ کے مطابق مختصر اور طویل دونوں پوزیشنوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم، مئوخر الذکر پوزیشنوں کی تعداد میں زیادہ نمایاں کمی ہوئی جس کے سبب منفی ڈیلٹا بنا ہے جو کہ برطانیہ کی موجودہ معاشی صورتحال اور بنک آف انگلینڈ کی جارحانہ پالیسی کے بارے میں ذیادہ تر تاجروں کی تشویش کی عکاسی کرتی ہے۔ پچھلے ہفتے، ریگولیٹر نے بینچ مارک کی شرح میں 0.5 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا۔ یہ پچھلے 27 سالوں میں سب سے زیادہ اضافہ تھا۔ یہ ظاہر ہے کہ مرکزی بینک ریکارڈ بلند افراط زر سے نمٹنے کے لیےاقتصادی ترقی کی رفتار کو متاثر کرنے کے لیے تیار ہے، جو تیزی سے گر رہی ہے۔ آفیشل پیشن گوئی کے مطابق، اس سال اکتوبر تک افراط زر 13.0 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

موجودہ حالات میں بھی، پاؤنڈ سٹرلنگ کے تاجروں کو امید نہیں چھوڑنی چاہیے کیونکہ کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں خاصی اوور سولڈ ہے۔ اگر مستقبل قریب میں، امریکی افراط زر کے اعداد و شمار سرمایہ کاروں کو حیران کر دیتے ہیں، تو پاؤنڈ/ڈالر کا پئیر دوبارہ اضافہ شروع کر سکتا ہے۔ سی او ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنوں کی تعداد 5,301 کی کمی سے 29,305 ہو گئی ہے، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنوں کی تعداد 2,882 کی کمی سے 85,714 تک کم ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے غیر تجارتی نیٹ پوزیشن کی منفی قدر میں اضافہ ہوا جو -53,990 سے -56,409 کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.2043 کے مقابلے میں 1.2180 تک بڑھ گئی۔

This image is no longer relevant


تکنیکی انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
پئیر 30 اور 50 پریڈ موونگ ایوریج سے اوپر تجارت کر رہا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ پاؤنڈ میں اضافہ جاری رہے گا
نوٹ : لکھاری کی جانب سے فی گھنٹہ ایچ 1 چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کے دورانیہ اور قیمتوں کا استعمال کیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ پر کلاسیکل موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
تنزلی کی صورت میں 1.2175 کے گرد انڈیکیٹر کی زیریں حد سپورٹ کا کام کرے گی
انڈیکیٹرز کی تفصیل
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے
- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
- بولینجر بینڈ (بولنجر بینڈ) مدت 20۔
- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی طرف سے کھولی گئی مختصر پوزیشنوں کی کل تعداد ہے۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن غیر تجارتی تاجروں کے ذریعہ کھولی گئی مختصر اور طویل پوزیشنوں کی تعداد میں فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback